سپیس ایکس اور بھارتی کمپنی کا سٹار لنک سروس فراہم کرنے کا معاہدہ

03:54 PM, 12 Mar, 2025

ممبئی: بھارتی ٹیلی کام کمپنی نے سپیس ایکس کے ساتھ سٹار لنک انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کے تحت دونوں کمپنیاں مل کر بھارت میں سٹار لنک کی سروس متعارف کرائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹار لنک کی لائسنس درخواست کو ابتدائی طور پر منظور کیا جا چکا ہے، اور اس حوالے سے بھارتی کمپنی نے کہا ہے کہ سپیس ایکس کو بھارت میں سٹار لنک کی فروخت کے لیے ضروری اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے تاکہ معاہدہ باقاعدہ طور پر نافذ ہو سکے۔

دونوں کمپنیاں سٹار لنک کے آلات کو ریٹیل دکانوں میں متعارف کرانے، کاروباری صارفین کو سروس فراہم کرنے اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کے ذریعے تعلیم اور صحت کے مراکز تک رسائی بڑھانے کے امکانات پر کام کریں گی۔

سپیس ایکس کی چیف آپریٹنگ آفیسر گوین شوٹویل نے کہا کہ وہ بھارتی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں اور سٹار لنک کے ذریعے بھارت کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں