پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تکمیل سے متعلق کمیشن کو آگاہ کیا

03:53 PM, 12 Mar, 2025

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن کے مکمل ہونے کی تاریخ الیکشن کمیشن کو بتا دی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے اس معاملے پر سماعت کی۔

پی پی کے وکیل نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن مکمل کر لیا جائے گا۔ کمیشن کے ممبر کے پی نے سوال کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو یاد دلایا کہ انہیں انٹرا پارٹی الیکشن جنوری 2025 تک کروانے تھے، اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ کمیشن نے اس تاخیر کی وجہ بھی دریافت کی جس پر وکیل نے کہا کہ مختلف وجوہات اور قیادت کی مصروفیات کی بنا پر یہ تاخیر ہوئی ، سماعت 29 اپریل تک ملتوی کی گئی۔

مزیدخبریں