پنجاب حکومت کی جانب سے عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں قبل از وقت دینے کا نوٹیفکیشن جاری

03:52 PM, 12 Mar, 2025

لاہور:  محکمہ خزانہ پنجاب نے عید الفطر کے حوالے سے ایک خوشی کی خبر دی ہے، جس کے تحت سرکاری ملازمین کو 26 مارچ کو اپنی ماہانہ تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ عید کی تعطیلات سے قبل ملازمین کی مالی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب نے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو ارسال کر دیا ہے، جس کے ذریعے ملازمین کی تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں