فیس بک سروس میں تعطل، صارفین پریشان

07:37 PM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس اچانک متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین نے شکایت کی ہے کہ فیس بک پر پیغامات بھیجنے، پوسٹس اپ لوڈ کرنے اور نیوز فیڈ کھولنے میں رکاوٹیں پیش آئیں، جبکہ کئی افراد اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔

اسی دوران انسٹاگرام کی سروس بھی جزوی طور پر متاثر ہوئی، جہاں صارفین کو لاگ اِن کرنے اور مختلف فیچرز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بڑی تعداد میں صارفین نے اس خرابی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شکایات درج کروائیں اور سروس متاثر ہونے پر ردعمل دیا۔

تاہم اس تکنیکی مسئلے کی وجوہات کے بارے میں میٹا کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔

مزیدخبریں