خیروخیل پکہ، لکی مروت:لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص مسجد کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی، جس کے دوران وہ ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بعدازاں اس کے موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔