مظفرآباد میں کارروائی: JAAC رہنما کی دکان سے مبینہ اشتعال انگیز مواد برآمد

06:10 PM, 12 Jun, 2026

مظفرآباد :مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے کور کمیٹی رکن شوکت نواز میر کی دکان پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دکان کی تلاشی لی گئی، جس میں مبینہ طور پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے تمام برآمد شدہ مواد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔

مزیدخبریں