کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں دو روزہ نمایاں گراوٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 22 ہزار 347 روپے سستا ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ کا رجحان تبدیل ہو گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 250 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
تازہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے تک جا پہنچا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے مقرر ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 72 ڈالر بڑھنے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر تک پہنچ گئی۔
ادھر مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ بھی اوپر چلے گئے۔ فی تولہ چاندی 190 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 79 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔