بھارت کی آبی پالیسی پر اعتراض، شیری رحمان کا ردعمل

04:18 PM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارت کی آبی پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کرنے کی کوششیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے اور دباؤ ڈالنے کے اقدامات جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور اس سے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ان کے مطابق آبی تنازعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا خطے کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مؤقف مضبوطی سے جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں