عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم

04:00 PM, 12 Jun, 2026

نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس کے باعث توانائی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 2.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد امریکی خام تیل 85 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل پر آ گیا۔

اسی طرح برینٹ آئل کی قیمت میں 2.37 فیصد کمی کے بعد یہ 88.24 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

مزیدخبریں