اسلام آباد: اپوزیشن نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی کارروائی میں شرکت کا اعلان کیا ہے، تاہم حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین سے ملاقات اور ان کی رہائی کے مطالبے پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات نہ کرانے کی صورت میں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا تھا، تاہم پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے اس مؤقف کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں تاکہ احتجاجی سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔