اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں آئندہ وفاقی بجٹ اور سیاسی و معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی، جبکہ وفد میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کہا کہ ایم کیو ایم ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور ملک کی ترقی و معاشی استحکام میں اس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
ملاقات میں بجٹ سے متعلق تجاویز اور آئندہ مالیاتی پالیسی پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔