کابینہ کی بجٹ منظوری، ٹیکسوں میں بڑے ردوبدل کا امکان

02:45 PM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وفاقی بجٹ 2026-27 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کو عوامی فلاح اور معاشی استحکام کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1727 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مشروبات پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

مزید برآں پراپرٹی سیکٹر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے، زرعی شعبے پر مزید ٹیکسوں کے نفاذ اور چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

بجٹ میں بیکری آئٹمز، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر نئے ٹیکس عائد کرنے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور میک اپ و کاسمیٹکس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں