تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور

09:56 AM, 12 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک اہم آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت موجودہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جا سکتا ہے، جس سے تنخواہوں کا اسٹرکچر تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مہنگائی میں اضافے کے باعث سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج اور مطالبات میں شدت بھی دیکھی جا رہی ہے، جن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ مالی گنجائش اور بجٹ خسارے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، جبکہ حتمی فیصلہ وفاقی بجٹ میں سامنے آئے گا۔

مزیدخبریں