فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، محسن نقوی

11:35 AM, 12 Jun, 2026

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور پاک فوج و فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے زیر علاج جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے پاک فوج اور ایف سی کے اہلکاروں کی بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوانوں نے جوانمردی کے ساتھ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ایف سی کے بہادر جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے جذبۂ خدمت کو سراہا۔

مزیدخبریں