اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی پیشکش سے ٹھیک پہلے وفاقی دارالحکومت کا سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا تین رکنی وفد کچھ ہی دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ہنگامی ملاقات کرے گا۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں ایم کیو ایم کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق شامل ہیں۔ متحدہ رہنما وزیراعظم کے سامنے کراچی کے ترقیاتی بجٹ اور مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے سے متعلق اپنے مطالبات رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق، وفد گورنر سندھ کی ممکنہ تبدیلی کی افواہوں اور اس حوالے سے پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو براہِ راست آگاہ کرے گا۔بجٹ کی منظوری سے قبل اس ہائی پروفائل ملاقات کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، جہاں ایم کیو ایم بجٹ دستاویز میں اپنے مطالبات شامل کروانے کے لیے اپنا سیاسی وزن استعمال کرے گی۔
سیاسی ہلچل: بجٹ سے چند گھنٹے قبل ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات طے، کراچی بجٹ اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر اہم مذاکرات ہوں گے
10:35 AM, 12 Jun, 2026