سونے کی قیمتوں میں تیزی، عالمی رجحان کا اثر پاکستان پر بھی پڑا

06:37 PM, 12 Jun, 2025

کراچی: عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی نظر آیا۔ آج ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے اضافے سے اس کی قیمت  3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے پر ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ڈالر کی عالمی کمزوری، افراطِ زر کے خدشات اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب واپسی کے باعث ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 430 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے سے 3,375 ڈالر کا ہو گیا ہے، جو گزشتہ ہفتے کی نسبت نمایاں اضافہ ہے

مزیدخبریں