کراچی :او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے خیرپور میں واقع فاقر 1 کنویں سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ اس کنویں سے روزانہ 55 بیرل خام تیل اور 64 لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار ہو رہی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حاصل کی گئی ہے، جو ملکی توانائی کے شعبے کے لیے خوش آئند ہے اور ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔