اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ ذمہ داری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
بلال اظہر کیانی اس وقت وزیر مملکت برائے ریلوے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اب انہیں مالی امور کی وزارت کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، جس سے ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔