تہران: ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو وہ مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا دے گا۔ ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا اور جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں جنگ چھڑی، تو ایران اپنے دفاع میں بھرپور کارروائی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکلے گا، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو امریکا کو ایران کی طاقت کے سامنے بھاری نقصان کا سامنا ہوگا اور انہیں خطے سے واپس جانا پڑے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کی امید اب کم ہو رہی ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان پانچ مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، مگر اب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا۔