وزیراعلیٰ پنجاب کا مون سون صورتحال پر سخت حکم، اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت

05:19 PM, 12 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور واسا سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنے آپریشنز کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کسی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں، تمام ادارے مکمل تیاری کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہوں نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزیدخبریں