اسحاق ڈار کی اہم ملاقاتیں، سعودی عرب اور برطانیہ سے تعلقات پر تبادلہ خیال

02:48 PM, 12 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سفارتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ عامر سرفراز نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

فریقین نے دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدخبریں