بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم خوشگوار

11:20 AM, 12 Jul, 2026

لاہور: لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، سرگودھا اور دیگر مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے موسم کا رخ بدل دیا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے سے شہریوں نے شدید گرمی اور حبس سے سکھ کا سانس لیا۔

کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بعض مقامات پر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، تاہم مجموعی طور پر بارش کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں