ورلڈ کپ 2026: سوئٹزرلینڈ کا خواب چکنا چور، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

09:51 AM, 12 Jul, 2026

کنساس سٹی:سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے 10 کھلاڑیوں تک محدود رہ جانے والی سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کو اضافی وقت میں 1-3 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب بدھ کو سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

کھیل کے 10ویں منٹ میں الیکسس میک ایلسٹر نے گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلائی، لیکن سوئٹزرلینڈ کے ڈین اینڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کا اہم موڑ 72ویں منٹ میں آیا جب سوئس اسٹرائیکر بریل ایمبولو کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد میدان چھوڑنا پڑا۔

مقررہ وقت تک اسکور 1-1 رہا، جس کے بعد اضافی وقت کے 112ویں منٹ میں جولین الواریز نے ایک شاندار دور رس شاٹ کے ذریعے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلائی۔ میچ کے آخری لمحات میں لاؤتارو مارٹینیز نے تیسرا گول کر کے ارجنٹینا کی 1-3 سے جیت یقینی بنا دی اور سوئٹزرلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

مزیدخبریں