اعظم سواتی نیب تفتیش میں شامل ہوں، جلد انکوائری مکمل کی جائے :پشاور ہائی کورٹ

01:45 PM, 12 Jul, 2025

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو نیب کی جاری تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو ہدایت کی ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے جلد تفتیشی عمل مکمل کیا جائے۔

عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزار کا آئینی حق ہے کہ اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہو اور اسے آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور علاج کی غرض سے یو اے ای جانا چاہتے ہیں،

مزیدخبریں