سپیکر پنجاب اسمبلی نے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی بنادی

12:59 PM, 12 Jul, 2025

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لیے 8 رکنی حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی میں رانا ارشد، مجتبی شجاع الرحمان، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، احمد اقبال، علی حیدر گیلانی، چویدری شفاع حسین اور شعیب صدیقی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر اور دیگر ارکان کے نام اسپیکر کو بھیجے جانے کا امکان ہے، جبکہ اپوزیشن آج اپنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے گی۔

دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور اتوار کو ساڑھے چار بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگا، اور آج ہی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

مزیدخبریں