راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے تربیت، دفاعی صنعت اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انڈونیشین وزیر دفاع نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات میں ہم آہنگی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گی۔