لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک میں ہنگامے اور فساد پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی جہاں بھی جاتی ہے، انتشار کی سیاست کرتی ہے اور دہشتگردی اور فسادی کارروائیوں سے باز نہیں آتی۔ پشاور میں 9 مئی کے ہنگاموں میں اس کی براہِ راست ملوث ہونے کی فرانزک رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے سوال کیا کہ "تمہارا پاکستان اور میرا پاکستان کا مقصد کیا ہے؟" اور کہا کہ محمود اچکزئی کے پاکستان توڑنے والے بیانات انتہائی خطرناک ہیں۔