بھارتی فوج کی ساکھ شدید متاثر، مودی حکومت کی ناکام حکمت عملی   بے نقاب

12:31 PM, 12 Jan, 2026

دوحہ/نئی دہلی: بھارتی فوج میں بڑھتی بدعنوانی اور ناقص احتساب کے باعث نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں نااہل قیادت اور شفافیت کی کمی نے بھارت کی دفاعی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری نے مودی حکومت کے لیے سفارتی بحران کو جنم دیا ہے، اور بھارتی حکام کی ناکامی کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت نے فوری اصلاحات نہ کیں، تو فوج کی داخلی کارکردگی اور بھارت کی بین الاقوامی ساکھ مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

سابق فوجی اور عالمی مبصرین کہتے ہیں کہ یہ صورتحال بھارت کے دفاعی اداروں میں اعتماد کے بحران اور حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

مزیدخبریں