ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور، اپوزیشن لیڈرز رابطے میں:ٹرمپ

09:33 AM, 12 Jan, 2026

واشنگٹن  :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طاقتور فوجی آپشن سمیت متعدد اقدامات زیر غور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اپوزیشن لیڈرز امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امریکی حکومت ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے امکانات تلاش کر رہی ہے، جس کے لیے ایلون مسک سے بات کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے امریکی حکام سے رابطہ کیا اور مستقبل میں ملاقات ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی ڈیل مکمل کرنی چاہیے اور منگل یا بدھ کو وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا سے ملاقات ہو گی۔

مزیدخبریں