پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹر ویز آمدورفت کے لیے بند

09:06 AM, 12 Jan, 2026

لاہور:پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث سڑکوں پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ دھند کی صورتحال کے پیشِ نظر موٹر وے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر موٹر ویز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر مؤخر کریں اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں