مرونال ٹھاکر نے دھنوش کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

08:28 PM, 12 Feb, 2026

ممبئی: بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے سپر اسٹار دھنوش سے شادی کی مبینہ خبریں یکسر مسترد کر دیں اور کہا کہ یہ سب “غیر حقیقی اور پریشان کن” ہیں۔

مرونال اس وقت اپنی نئی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ حالانکہ فلم کی پروموشن میں دونوں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مرونال اور دھنوش کی مبینہ شادی کی افواہوں پر مرکوز رہی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مرونال 14 فروری کو دھنوش سے شادی کرنے والی ہیں اور کافی عرصے سے ان کا رشتہ قائم ہے۔ تاہم اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں اس خبر کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دیا۔

12 فروری کو مرونال اور سدھانت کے ایک پروگرام کے دوران یوٹیوب انٹرویو میں شادی کی خبریں پوچھے جانے پر مرونال نے فوراً جواب دیا: “میں؟ بالکل نہیں۔ مجھے نہیں معلوم یہ خبر کس نے پھیلائی۔ 14 فروری تو میرے خیال میں اپریل فول ڈے ہونا چاہیے!”

اداکارہ نے مزید کہا، “یہ وقت واقعی خوفناک اور الجھن بھرا ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی دھنوش کے ساتھ تعلق یا شادی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انٹرویو بعد میں چینل سے ہٹا دیا گیا، لیکن مداحوں نے کلپ محفوظ کر لیا، جو اب انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں