قومی دن اور یومِ آزادی پر سرکاری ملازمین کی چاندی، 4 روزہ مسلسل چھٹیوں کا اعلان

05:24 PM, 12 Feb, 2026

کویت سٹی:کویت کی حکومت نے ملک کے 65ویں قومی دن اور 35ویں یومِ آزادی کے تاریخی مواقع پر سرکاری ملازمین کے لیے چار روزہ طویل تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کویتی کابینہ نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں درج ذیل شیڈول کی منظوری دی ہے ۔    بدھ 25 فروری اور جمعرات 26 فروری: یومِ آزادی اور قومی دن کی سرکاری چھٹی ہوگی  چونکہ کویت میں جمعہ اور ہفتہ پہلے ہی ہفتہ وار چھٹی کے دن ہیں، اس لیے یہ ملازمین کو مسلسل 4 دن میسر آئیں گے۔

   تمام سرکاری وزارتیں اور محکمے اتوار یکم مارچ سے دوبارہ کام کا آغاز کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ ادارے جن کی خدمات عوامی مفاد میں ناگزیر ہیں، جیسے صحت، سیکیورٹی اور ایمرجنسی سروسز، اپنی تعطیلات کا انتظام خود کریں گے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ طویل چھٹیوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ دن کویت کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتے ہیں، جہاں 65واں قومی دن اور 35واں یومِ آزادی ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں