"بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات عام قیدیوں سے کہیں زیادہ": عطا تارڑ نے حقائق جاری کر دیے

05:16 PM, 12 Feb, 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں میسر سہولیات کے حوالے سے جاری تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل مینوئل سے بڑھ کر مراعات دی جا رہی ہیں۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ عالمی میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا جو شور مچایا گیا تھا، وہ اب اپنی موت آپ مر چکا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خوراک اور روزمرہ معمولات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام ضروری سہولیات میسر ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی بھی دوسرے قیدی کے مقابلے میں زیادہ مراعات حاصل ہیں اور ان کے ساتھ سلوک قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جا رہا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ حقائق اس لیے عوام کے سامنے رکھے ہیں تاکہ سیاسی فائدے کے لیے کیے جانے والے "پروپیگنڈے" کو ختم کیا جا سکے اور شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔

مزیدخبریں