لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سپیریئر یونیورسٹی کے سالانہ فیسٹیول میں شرکت کی اور طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے سپیریئر گروپ کو "تعلیمی جدت کا علمبردار" قرار دیا۔
وزیرِ تعلیم نے اس بات پر خصوصی خوشی کا اظہار کیا کہ پنجاب کی بیٹیوں نے پختون لباس پہن کر صوبائی تعصبات کو ختم کرنے اور قومی یکجہتی کا شاندار پیغام دیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انٹرپرینیورشپ اور کوالٹی ایجوکیشن کے میدان میں سپیریئر گروپ کا کوئی ثانی نہیں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ "سپورٹس صرف میدان تک محدود نہیں ہوتی، یہ آپ کو زندگی کے اتار چڑھاؤ میں ہار کر دوبارہ جیتنا سکھاتی ہے۔ ان کے بقول سپیریئر یونیورسٹی پاکستان کی ثقافت اور اتحاد کے فروغ میں سب سے آگے ہے۔
وزیرِ تعلیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پنجاب ایسے تمام نجی اداروں کی سرپرستی جاری رکھے گی جو طلبہ کی کردار سازی اور عملی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے سپیریئر فیسٹ کو طلبہ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم قرار دیا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکتے ہیں۔
سپیرئیر فیسٹ 2026: "ہار کر جیتنا ہی اصل کامیابی ہے"، وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا خطاب
11:48 AM, 12 Feb, 2026