مشہور امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

12:37 PM, 12 Feb, 2026

نیویارک : امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے اس افسوسناک خبر کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اہل خانہ کی جانب سے جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ جیمز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، اور اس مشکل وقت میں ان سے گزارش کی گئی ہے کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق، جیمز کینسر کے مریض تھے اور انہیں خاص طور پر آنتوں کا کینسر لاحق تھا، جس کی تشخیص انہیں 2024 کے آخر میں ہوئی تھی۔

جیمز وان ڈیر بیک کو 1990 کی دہائی کے مشہور ٹی وی شو "Dawson’s Creek" میں ڈاسن لیری کے کردار سے عالمی شہرت ملی، جس سے وہ ایک ثقافتی آئیکون بن گئے۔ انہوں نے فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی اہم کردار ادا کیے، اور ان کی وفات نے ان کے مداحوں اور تفریحی صنعت میں غم کی لہر دوڑا دی۔

مزیدخبریں