آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ: عمان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

11:14 AM, 12 Feb, 2026

پالی کیلے : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور پالی کیلے میں میچ جاری ہے۔

عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے ٹاس کے بعد کہا کہ صبح کے وقت ہلکی نمی ہوتی ہے، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا کم ہی موقع ملتا ہے، اس لیے یہ ایک اچھا موقع ہے۔

عمان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، سری لنکا کے کپتان دسن شناکا نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں، تاہم بدقسمتی سے ہمارے چیمپئن بولر ہسارنگا اس میچ کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کی جگہ ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں