پنجاب میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

11:59 AM, 12 Feb, 2026

لاہور : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’ون ایپ‘‘ کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریفک چالان کا نیا سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ یہ سسٹم ملک میں پہلی بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے ویڈیو ثبوت فراہم کرے گا، جس سے چالان کے عمل میں مکمل شفافیت آئے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، اس سسٹم کے ذریعے گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر معلومات کی فوری تصدیق کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ، تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی کی جائے گی۔

یہ نیا سسٹم شہریوں کو ٹریفک خلاف ورزی کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے فراہم کرے گا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج بھی شروع کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے کہا کہ اس سسٹم کے ذریعے شفاف اور بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں