بنگلہ دیش کے انتخابات میں 55 ہزار سے زائد مبصرین نگرانی کےلیے تعینات

10:38 AM, 12 Feb, 2026

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں آج ہونے والے انتخابات کی نگرانی کے لیے 55 ہزار سے زیادہ مقامی اور 394 غیر ملکی مبصرین تعینات کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق، مختلف عالمی تنظیموں اور ممالک کے نمائندے انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں، جن میں ایشین نیٹ ورک فار فری الیکشنز اور نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ جیسے بڑے ادارے شامل ہیں۔

ان انتخابات کی سکیورٹی کے لیے 9 لاکھ سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ عوام بلا خوف اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں اور انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بنگلہ دیش کی معیشت اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ان انتخابات میں کوئی واضح نتیجہ سامنے آئے۔ شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف احتجاج اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو متاثر کیا ہے، خاص طور پر گارمنٹس کی صنعت جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ان انتخابات کا نتیجہ بنگلہ دیش کی مستقبل کی سیاسی اور اقتصادی سمت کا تعین کرے گا۔

مزیدخبریں