واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج امریکا کا بارڈر تاریخ میں پہلی بار مکمل طور پر محفوظ ہے۔ انہوں نے اپنی انرجی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ونڈ انرجی کے حق میں نہیں ہیں اور ان کی پالیسی امریکا کے مفاد میں ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا توانائی پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی کوئلے کی اہمیت پر بھی بات کی اور کہا کہ دنیا بھر میں امریکی کوئلہ سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی صدارت کے پہلے سال میں کان کنوں کی اجرت میں 2200 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ "ٹیرف" ان کا پسندیدہ لفظ ہے، جو انہوں نے اپنی تجارتی پالیسیوں میں بھرپور طریقے سے استعمال کیا۔