واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کرنا ان کی ترجیح ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے بتایا کہ اس ملاقات میں نیتن یاہو کے کئی نمائندے بھی موجود تھے اور بات چیت مثبت رہی۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو اس بات پر زور دیا کہ ایران سے مذاکرات جاری رکھے جائیں اور ایران کے ساتھ ممکنہ ڈیل کو ترجیح دی جائے۔ اگر ڈیل نہیں ہوتی تو اس پر مزید غور کیا جائے گا، اور پچھلے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایران نے جب گزشتہ بار ڈیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس کے بعد ایران کو سخت بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس بار ایران کا رویہ زیادہ ذمہ دار اور معقول ہوگا۔ انہوں نے غزہ میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اسرائیلی وزیراعظم سے بات کی۔