بنگلہ دیش کے اہم انتخابات، جین زی کو "کنگ میکر" قرار دیا جا رہا ہے

12:15 PM, 12 Feb, 2026

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں آج 55 سال کی تاریخ کے سب سے اہم عام انتخابات ہو رہے ہیں، جس میں جین زی کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے اور انہیں "کنگ میکر" کہا جا رہا ہے۔ اس انتخابات میں 3 کروڑ سے زائد نوجوان ووٹرز کا فیصلہ کن کردار ہوگا جو نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔

عوام اس الیکشن میں مہنگائی، بیروزگاری اور بھارتی اثرورسوخ کے خاتمے جیسے مسائل پر اپنے حکمرانوں کا چناؤ کر رہے ہیں۔ بی این پی اور اس کے اتحادیوں کو 44 فیصد سے زائد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جبکہ جماعت اسلامی اور اس کے اتحادیوں کو 43.9 فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

انتخابات کی تیاریوں کے دوران 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ انتخابی عمل کی نگرانی کی جا سکے، اور 9 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ انتخابات پر امن اور شفاف طریقے سے منعقد ہوں۔

مزیدخبریں