دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ

09:53 AM, 12 Feb, 2026

ڈی آئی خان : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ یہ نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ہوئی، جہاں شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نماز جنازہ میں عسکری، پولیس افسران، سیاسی اور سماجی شخصیات، اور شہدا کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ نماز کے بعد شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔

گزشتہ روز، تھانہ پنیالہ کی حدود وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ اس دوران ڈی ایس پی پہاڑ پور سرکل عدنان بھی شدید زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں