یو اے ای میں یکم جنوری کو قومی تعطیل میں شامل کرنے کا فیصلہ

07:53 PM, 12 Dec, 2025

ریاض :  متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری کی تعطیل کو اب ملک کی قومی تعطیلات میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ انسانی وسائل کے مطابق، اس فیصلے کے تحت اب نجی شعبے کے ملازمین کو بھی سال نو کی تعطیل دی جائے گی، جو 2026 میں جمعرات کے روز آئے گی۔

یہ اقدام سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو مزید تقویت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ ملازمین اس دن کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں۔

قبل ازیں، یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے، اور اس کے ساتھ ہی 2 فروری 2026 کو ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں