نواز شریف کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان قیادت سے ملاقات، ٹکٹ میرٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر زور

05:45 PM, 12 Dec, 2025

گلگت:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پارٹی قیادت سے ملاقات میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور پارٹی کے امیدواروں کی جیت کے لیے متحدانہ کوششوں پر زور دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ ہر صورت میرٹ کے مطابق دیے جائیں گے اور پارٹی کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون اپنا اور کون غیرملکی ہے، اور ترجیح اپنے لوگوں کو دی جائے گی۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے ہیں اور ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

صدر مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت مناسب فنڈز ملنے چاہئیں، جس کے لیے وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات کریں گے۔ انہوں نے پارٹی کے حوصلے بلند کرتے ہوئے کہا کہ ماحول مثبت ہے اور انتخابات میں اچھے نتائج کی توقع ہے۔

مزیدخبریں