اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے تبصرے کیے گئے، تاہم اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون علی قاسم گیلانی کی اہلیہ ہیں۔