ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کیس میں NCCIA کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

03:11 PM, 12 Dec, 2025

لاہور : لاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کے لیے دائر درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں NCCIA کے وکیل نے ایک بار پھر مہلت مانگی، جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے 15 دسمبر تک رپورٹ جمع کرانے کا پابند بنا دیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ پہلے ہی جوئے کی ایپس کی پروموشن کیس میں ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کر چکی ہے، اور انہیں 10 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں