گلگت بلتستان:صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو کرانے کی منظوری دے دی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے آئینی تقاضوں کے مطابق 60 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی سفارشات صدر کو بھیجی تھیں، جن پر عمل کرتے ہوئے حتمی منظوری دی گئی۔
گزشتہ ماہ اسمبلی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہو گئی تھی اور جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد ناصر نگران وزیراعلیٰ مقرر ہوئے۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل ان کی تعیناتی کی منظوری دی، اور کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد ہوں گے۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔