آسٹریا میں اسکولوں میں اسکارف پہننے پر نئی پابندی نافذ

02:00 PM, 12 Dec, 2025

ویانا:آسٹریا نے اسکولوں میں مسلمان طالبات کے اسکارف پہننے پر پابندی کا نیا قانون منظور کر لیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق 14 سال سے کم عمر لڑکیاں اسکارف نہیں پہن سکیں گی، اور خلاف ورزی کرنے پر 150 سے 800 یورو تک جرمانہ عائد ہوگا۔

حالیہ قانون سے تقریباً 12 ہزار سے زائد طالبات متاثر ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی نوعیت کی پابندی کو عدالت نے امتیازی قرار دے کر ختم کیا تھا، تاہم اب نئے قانون کے تحت دوبارہ پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں