مریم نواز کا  بلاول بھٹو کوپنجاب میں  خوش آمدید ، باہمی احترام کا مظاہرہ

01:35 PM, 12 Dec, 2025

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پرخلوص خیرمقدمی پیغام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو کو پنجاب آمد پر خوش آمدید کہا اور کہاپنجاب آپ کا گھر ہے اور آپ کو یہاں ہمیشہ عزت و احترام کی جگہ ملے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا "شکریہ محترمہ چیف منسٹر، آپ کی جانب سے کیا گیا استقبال اور مثبت رویہ قابلِ قدر ہے۔
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ خوشگوار تبادلۂ خیال ملکی سیاست میں باہمی احترام اور مفاہمت کے مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے اور عوامی و سیاسی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں