افغان سرزمین سے دہشت گردی کا نیا خطرہ، عالمی برادری افغان حکومت پر فوری دباؤ ڈالے: وزیراعظم

12:18 PM, 12 Dec, 2025

اشک آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا نیا خطرہ ابھر رہا ہے اور عالمی برادری کو افغان حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یہ بات انہوں نے ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے موقع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے اشک آباد کے شاندار شہر، سفید سنگ مرمر اور ترکمان عوام کی گرمجوشی کی تعریف بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کی حمایت سے منظور ہونے والے غزہ امن منصوبے کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں نے سکون کا سانس لیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی ذکر کیا کہ 2025 کو بین الاقوامی سال امن و اعتماد قرار دینا خوش آئند ہے اور پاکستان نے اس سال سلامتی کونسل میں اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھالی ہیں۔

مزیدخبریں